English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے کے توڑ کے لیے منصوبہ تیار ہے،ایرانی صدر

share with us

امریکا ایران سے جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوا تو اس فیصلے پر مستقبل میں پچھتائے گا،خطاب


تہران:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری سمجھوتے کے خاتمے کے لیے کسی بھی فیصلے سے نمٹنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایسا کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اس کو اس پر پچھتانا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ہم نے جوہری سمجھوتے کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔اگر امریکی جوہری ڈیل سے نکل جاتے ہیں تو انھیں اس پر تاریخی پچھتاوا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا