English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ عبدالعزیز ایوارڈ برائے حفظ قرآن عالمی مقابلہ پہلی بار مسجد نبوی میں ہوگا ، آل الشیخ

share with us
ریاض:04؍ماپریل2018(فکروخبر/ذرائع)وزارت اسلامی امور اور دعوة والارشاد کیجانب سے مسجد نبوی الشریف میں پہلی بار شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن کریم منعقد کیاجائیگا ۔ وزیر اسلامی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز ایوارڈ برائے حفظ قرآن کریم اور تفسیر و تجوید کا 40 واں مقابلہ ہے جس کا انعقاد تاریخ میں پہلی بار مسجد نبوی الشریف کے اند ر کیا جائیگا ۔ مقابلہ کا آغاز 26 محرم 1440 کو ہوگا جو 5 دن تک جاری رہے گا ۔ مقابلے میں جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب ماہ صفر کے پہلے عشرے میں منعقد ہو گی ۔ آل الشیخ نے مزید بتایا کہ مملکت سعودی عرب کی جانب سے قرآن کریم کے حفاظ اور تجوید و تفسیر کے ماہرین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جاتی ہے جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مملکت کی بنیاد قرآن کریم اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر قائم ہے ۔ سعودی عرب کا دستور قرآن و سنت ہے جس پر کامیابی سے عمل پیرا ہیں ۔ وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ عالمی مقابلے کے انعقاد سے جہاں مقامی حفاظ میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا وہاں انہیں دنیا بھر سے اس مقابلے میں آنے والوں سے ملنے اور انکے خیالات جاننے کا بھی موقع میسر آئے گا جس سے باہمی روابط بھی مستحکم ہو تے ہیں کیونکہ اسلام ہی ہمارے درمیان قدر مشترک ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو باہمی جوڑے رکھا ہے ۔آل الشیخ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک سے آنے والے حفاظ اور ماہرین تجویدایک دوسرے کے خیالات اور انکی طرز قرات سے بھی واقف ہو سکیں گے ۔ واضح رہے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ برائے حفاظ کا عالمی مقابلہ وزارت اسلامی امور و دعوة والارشاد کے زیر اہتمام منعقد کیاجائیگا جو پہلی بار مسجد نبوی الشریف میں ہو گا ۔ مقابلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں طلباءاور حفاظ شرکت کرتے ہیں جس کےلئے رجسٹریشن کا عمل جلد شرو ع ہو گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا