English   /   Kannada   /   Nawayathi

فنی خرابی کے باعث مدینہ ، مکہ اور جدہ کے کئی محل تاریکی میں ڈوب گئے

share with us

مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث بجلی کا انقطاع ہوا ،ماہرین نے خرابی دورکردی،حکام 


ریاض :04؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جدہ کے بعض محلوں سے بجلی کے انقطاع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک خرابی کے باعث منگل اور بدھ کی درمیانی شب متعدد محلوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوگیا۔ غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ ماہرین نے خرابی کو دور کرتے ہوئے بجلی بحال کردی ہے تاہم تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں ۔ واضح رہے کہ جدہ کے الحمدانیہ، النسیم، بنی مالک، الروضہ اور قویزہ میں بجلی کی فراہمی میں اچانک تعطل ہوگیا جس کے باعث مذکورہ محلے تاریکی میں ڈوب گئے۔ مشترکہ آپریشن روم911نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث بجلی کا انقطاع ہوا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا