English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد ی لڑاکا طیاروں کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری ،39جنگجوہلاک

share with us

ریاض:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ ، الجوف اور البیضاء گورنریوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بیس سے زیادہ حملے کیے۔ان میں 39 حوثی جنگجو ہلاک اور55 زخمی ہوگئے ہیں ۔منگل کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقوں الملاحیظہ ، البقع اور باقم میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔لڑاکا جیٹ نے جبل الظہرہ اور جوف میں واقع وادی القعیف پر بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا۔البیضاء4 شہر میں حوثی ملیشیا کے مرکزی سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز پر بمباری سے 39 جنگجو ہلاک اور55 زخمی ہوگئے۔یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز نے اتحادی فورسز کی مدد سے حوثی ملیشیا کے مضبوط گڑھ صعدہ میں 4محاذوں پر کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور انھوں نے الملاحظہ کے محاذ پر ایک کیمپ اور تزویراتی اہمیت کے حامل ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا۔یمنی فوج ضلع الظاہر کے مرکز جمعہ ابن فاضل کی جانب بھی پیش قدمی کررہی ہے۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اپنے مضبوط مرکز ہی میں اب پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور وہ وہاں سے پسپا ہورہی ہے۔مشرق کی جانب کتاف کے محاذ سے مغرب میں الملاحظہ کے محاذ تک اور سرحدی صوبے صعدہ کے شمالی علاقوں میں یمنی فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں شدت آرہی ہے جبکہ یمنی فوج عرب اتحاد کی فضائی اور برّی فوج کی مدد سے تیز رفتاری سے پیش قدمی کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا