English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور امریکی فرم کے درمیان طیارہ سازی کے منصوبے پر سمجھوتاطے پاگیا

share with us

فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55فی صد مرمت ، دیکھ بھال وبحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا


واشنگٹن:یکم اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور امریکی فرم بوئنگ کے درمیان طیارہ سازی کیلئے مشترکہ منصوبے پرسمجھوتا ہوگیا ہے۔امریکی کے شہر سیاٹل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں سمجھوتے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (سامی)کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین احمد الخطیب اور امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او)اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈینس موئیلن برگ نے دستخط کئے ۔سمجھوتے کے تحت فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55فی صد مرمت ، دیکھ بھال وبحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا جبکہ ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور ان کی دیکھ بھال کے علاوہ فاضل پرزہ جات بھی مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔سمجھوتے کا مقصد ویژ ن 2030 میں طے شدہ اہداف کا حصول ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا