English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛موبائل فون پربغیر اجازت میاں بیوی کی ایک دوسرے کی جاسوسی کرنے پر 1سال قید،500ریال جرمانہ عائد 

share with us

ریاض۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب میں منظور ہونیوالے ایک نئے سائبر قانون میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کی موبائل فون پر جاسوسی کو قابل سزا جرم قرار دیدیا ہے۔ہفتہ کو سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک پردوسرے کی موبائل فون کی مدد سے جاسوسی ثابت ہونے پرکم سے کم ایک سال قید اور 500 ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔اس کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر کوئی ایک دوسرے کے موبائل فون کے کوڈ کو اس کی مرضی کیخلاف کھولے کر پرائیسوی میں مداخلت کرے۔اسی طرح آن لائن مواصلاتی رابطوں کے ذرائع کو ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی بھی یہی سزا ہوگی۔میاں بیوی دونوں کا ایک دوسرے کے موبائل فون کی چھان بین کرنا جاسوسی کے زمرے میں آئے گا اور اسے بھی قانونی طورپر منع کردیا گیا ہے۔ایسا کرنے پر جج جاسوسی کے مرتکب فرد کو تعزیری سزا دینے کامجاز ہوگا۔ مذکورہ قانون کا اطلاق والدین پر اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے پر نہیں ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا