English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہنڈوراس اور پارا گوائے کی القدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے تیاری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :13؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہےکہ جنوبی امریکا کے ملک پارا گوائے اورھنڈوراس مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک جلد ہی تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کریں گے۔عبرانی ریڈیو نے ایک اعلیٰ سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارا گوائے اور ھنڈوراس نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک جلد ہی القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تیار ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے شرط عاید کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ان کے ملک کا دورہ کریں یا القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے میں تعاون کرے۔خیال رہے کہ ہنڈوراس نے دسمبر 2017ء کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں القدس سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ اس قرارداد میں 128 ممالک نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی مخالفت کی تھی۔پارا گوائے نے اس موقع پر قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد امریکی حکومت کی طرف سے دھمکی دی گئی القدس سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک کی امداد بند کردی جائے گی۔ پیرا گوائے اور ہنڈوراس جنوبی امریکا کے غریب اور پسماندہ ملکوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں امریکا کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا