English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان برادری قرضوں سے تنگ ریاستی اسمبلی کے گھیراؤ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

share with us

ممبئی۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) شہر ممبئی میں قرضوں کیخلا ف دھرنے کیلئے ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مطالبات منوانے کیلئے اسمبلی کے گھیراؤ کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کسان اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ننگے پیر اور پیدل آئے ہیں،کسانوں کا مطالبہ ہے کہ قرضے کو مکمل معاف کیا جائے اور ان کو منصفانہ تنخواہ اور ان کی قبائلی زمین منتقل کی جا ئے جو سالوں تک باڑیں تیار کرتی رہی ہیں۔کسان متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے بجلی کے بل پر قرض کو معاف کیا جائے اور ان کے مسا ئل حل کئے جائیں،ان مقاصد کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں مقا می قبائلیوں نے شرکت کی ہے۔احتجا ج کرنیوالے افراد کی تعداد تقریباً 50ہزار تک پہنچ گئی ہے،ممبئی کی طرف بڑھتے ہو ئے ہجوم کے پیش نظر ریاستی وزیرنے خیر مقدم کر تے ہوئے اعلان کیا کہ مجمع آج رات آزاد میدان میں گزار ے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا