English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف

share with us

راملہ۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف ہوا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چالیس سال قبل فلسطینی نڑاد مزاحمتی کارہ دلال المغربی نے مقبوضہ فلسطین میں ایک فدائی حملے میں متعدد غاصب صہیونیوں کو جہنم واصل کیا۔یہ واقعہ سنہ 1978ء کوپیش آیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کارروائی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک لبنانی نوجوان یحییٰ اسکاف کو حراست میں لیا مگر آج تک صہیونی ریاست یہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ اسکاف اس کی جیلوں میں قید ہے۔فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق یہ بات سو فی صد یقینی ہے کہ یحییٰ اسکاف کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا مگر اس کے باجود صہیونی فوج یہ تسلیم نہیں کرتی کہ اسکاف اسرائیلی جیلوں میں قید ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے کئی فلسطینی اور لبنانی قیدیوں نے گواہی دی کہ انہوں نے اسکاف کو جیلوں میں دیکھا ہے۔ عسقلان اور الرملہ جیل میں رہنے والے قیدیوں نے بتایا کہ اسکاف ان کے ساتھ قید تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا