English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال : کھٹمنڈو ایرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کاشکار ، پچاس افراد ہلاک 

share with us

کھٹمنڈو12؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  نیپال کے کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ نمبر ایس 2 اے جی یو بامبارڈیر ڈاش 8کیو 400 ہوائی اڈہ پر اترتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ میں اب تک 50 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ بنگلہ دیشی مسافر طیارہ جب نیچے اتر رہا تھا تبھی اس کا توازن بگڑ گیا اور اچانک اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور پھر یہ ائیرپورٹ کے پاس ایک فٹبال میدان میں جا گرا۔

حادثہ دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر ہوا۔ اس طیارہ میں 67 مسافر اور عملہ کے چار ارکان سمیت کل 71 مسافر سوار تھے۔ فوج کو بھی یہاں راحت اور بچاو کے کاموں میں لگا دیا گیا ہے۔ نیپالی میڈیا کے مطابق، اس حادثہ میں کم ازکم پچاس لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔

اس دوران، حکومت کے ترجمان نرائن پرساد دیویدی نے اے ایف پی کے ساتھ ایک بات چیت میں کہا، "ہم نے ملبے سے کئی ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکال لیا ہے۔" وہیں، نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، اب تک 8 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس سے پہلے تریبھون ہوائی اڈے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 20 زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فوج اور پولیس جہاز کو کاٹ کر دیگر مسافروں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا