English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش اور بہار میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع

share with us

نئی دہلی:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کی دو لوک سبھا سیٹ پھولپور ، گورکھپور اور بہار میں ایک لوک سبھا اور دو اسبملی سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ اترپردیش میں گورکھپور کی سیٹ یوگی کے وزیر اعلی بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جبکہ پھولپور سیٹ کی نمائندگی نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کرتے کرتے تھے ۔ ان پانچوں سیٹ پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔اترپردیش کی یوگی حکومت کیلئے پھولپور اور گورکھپور ضمنی الیکشن ساکھ کی لڑائی کے طور پر دیکھی جارہی ہے ۔ بی ایس پی کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کے بعد بی جے پی کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ادھر بہار کی بات کریں تو وہاں ارریہ لوک سبھا سیٹ کے علاوہ دو اسمبلی سیٹوں جہاں آباد اور بھبھوا میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ ریاست میں نتیش کمار کے مہا گٹھ بندھن سے ناطہ توڑنے کے بعد بدلے حالات کے درمیان یہ پہلا الیکشن ہے۔ ایسے میں اسے نتیش کمار کے فیصلہ پر عوام کی مہر کے طور پر یکھا جارہا ہے۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھناتھ مندر پولنگ سنٹر پر آج پہلا ووٹ ڈالا۔ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر یوگی نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مثبت سیاست کو قبول کیا ہے۔ بی جے پی کو پہلا ووٹ ملا ہے، اس لئے پارٹی بڑے فرق سے جیتے گی۔گورکھپور پارلیمانی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے اپیندر شکلا اور سماجوادی پارٹی کے پروین نشاد کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا