English   /   Kannada   /   Nawayathi

کو ٹی لنگیشورا مندر سے کرو ڑوں روپئے کی مورتیاں چوری کر نے کی کوشش

share with us

پانچ ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، مسروقہ مورتیاں اور چالیس ہزار روپئے نقدی سمیت کئی اشیاء ضبط

کنداپور۔25/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) کوٹیشور میں مو جود کو ٹی لنگو یشورا مندر کے قریب کنداپور پولیس کی جانب سے کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی کے نتیجہ میں پولیس نے پانچ ملزمان کو دھر لیا ہے ،جن کے پاس سے جین تیر تھنکروں کی کرو ڑوں روپیوں کی چار مو رتیاں اور نقد چالیس ہزار رو پئے بر آمد کر لئے گئے ہیں ،جنہیں یہ چوری کر نے کے بعد اپنی سواری میں چھپائے ہو ئے فرار ہو نے کی کوشش میں تھے ، گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت نیول ،ولفی،پاڈل،انیل اور اشٹون سیکویراکے طور پر کر لی گئی ہے ،

بتا یا جا تا ہے کہ پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاعات مو صول ہو نے پر پی ایس آئی ہریش اپنے عملے کے ساتھ مندر کے قریب پہنچ گئے ،جہاں ایک کار کے قریب تین ملزمان مو جود تھے ، جب کہ دیگر دو ملزمان ان سے کچھ فا صلہ پر کھڑے تھے ، ان کے حال احوال اور چال چلن پر شبہ ہو نے پر پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی کی ، ان کی باتوں اور جوابات سے پولیس کا شک میں یقین میں بدلتا نظر آیا ،جس کے بعد وہاں موجود کار کی پولیس نے تلاشی اور چھان بین کی تو سیٹ کے نیچے سے کرو ڑوں روپئے کی مالیت والی جین مندر کی قدیم مورتیاں بر آمد کی گئی ،اس کے علاوہ ملزمان سے چالیس ہزار رو پئے نقد اور نوٹ گننے والی مشین سمیت کئی سارے سیل فون بھی بر آمد ہو ئے ، جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان سے تفتیش شروع کی ،جس دوران انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ، اس کے علاوہ پولیس نے چوری کے لئے استعمال کی جانے والی ورنا کار کو بھی ضبط کر لیا ہے ،اس معاملہ میں مزید تحقیقات جا ری ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا