dushwari

عزیز بلگامی

ساری دُنیا میں عام اتفاق رائے یہ ہے کہ ہندوستان میں مسلمان بڑی کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہیں۔اِدھر ہندوستانی مسلمان بھی اِ س حقیقت کے سلسلے میں دو رائے نہیں رکھتے کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ سارے عالم کے مسلمان زبوں حالی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔کل ملا کر کیفیت یہ ہے کہ پونے دوسو کروڑ نفوس پر مشتمل یہ عالمی قوم اپنی ذلّت و نکبت کے بد ترین دور سے گزر رہی ہے۔

محمد عبدالرشید جنید

پاکستان: جسکا قیام نظامِ مصطفی کے تحت عمل میں لایا گیا تھا لیکن آج یہی پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی وجہ سے بلاک لسٹ میں سب سے پہلے نمبر پر شمار کیا جاتا ہے۔ آج پاکستان کو ایک ایسے قائد اور رہنماء کی ضرورت ہے جو ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘کے نام کو عملی طور پر ثابت کرنے کی سعی کریں۔ پاکستان میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے فوج کی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

سلمان عبدالصمد 

ہندو پاک کے تعلقات خواہ کسی بھی سطح پر ہوں ، ان پر پوری د نیا کی نگاہیں ٹکی ہوتی ہیں ۔ دونوں ممالک کے کھیل ، تجارت اوردیگر تعلقات پوری دنیا کے لئے اہم موضوعات ہوتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے اقدامات سے کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دشمنی کی برف پگھل جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا صاف وشفاف چشمہ رواں دواں ہوگا ، مگر بد قسمتی سے یہ احساس دیر پا نہیں ہو پاتا کہ کوئی نہ کوئی ایسا مسئلہ سامنے آتا ہے ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES