dushwari

(مسلکی آتش فشاں۔2)
عالم نقوی

پرتشدد مسلکی اختلافات کے موضوع پر نہایت دلسوزی کے ساتھ لکھا گیا ایک مضمون 12مئی کے اخبار مشرق نئی دہلی میں نظر سے گزرا۔ ایسے مضامین روزنامہ اخبارات میں شاذونادر ہی نظرآتے ہیں اس کے بر خلاف آج کچھ اخباروں میں فتنہ خیز و شرانگیز مضامین شایع ہونے لگے ہیں جو مہلک مستقبل کا اِشاریہ ہیں۔

ایس اے ساگر

اس میں کوئی شک نہیں کہ فری میسن نے وہ دجالی نظام جاری کیا ہے جس نے دنیا میں شر انگیزی کانفرت انگیز کھیل کو تقویت بخشی ہے اور عیسائیوں کی نظر میں مسلمانوں کو دجال کا ماننے والا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ مسلمانوں کی نظر میں عیسائیوں کو دجا ل کا ماننے والا ظاہر کیا ہے۔ اس نے مذہبی لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کر دیا ہے اور یہ ظاہر کیا کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور ان دونوں مذہبی گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف شک و شبہات میں مبتلا کردیا ہے۔

رشید انصاری

آزادی کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کا یہ المیہ رہا ہے کہ وہ مستقلاً ظلم ڈھانے والی مختلف قوتوں کا تختہ مشق بنے رہے ہیں۔ ہندوتوا کے علمبردار فرقہ پرستوں اور مسلم دشمن عناصر میں پولیس اور دیگر ایجنیساں سب سے آگے نظر آتی ہیں۔ اس کے بعد برسراقتدار حکومتوں (کانگریسی سب سے زیادہ) کانمبر ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES