dushwari

برسلز:03؍ستمبر2017(فکروخبر /ذرائع)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ہائی کمشنر نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شہریت کا مطالبہ کر دیا ۔میانمار کی ریاست راکھن میں امن حاصل کرنے اور روہنگیا مسلمانوں کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے انہیں شہریت فراہم کرنا لازمی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمان اقلیت میں ہیں اور مقامی حکومت انہیں بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ ملکی شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔

کوکس بازار31اگست2017(فکروخبر/ذرائع )  بنگلہ دیش کے سرحدی محافظ دستہ نے جمعرات کو ندی سے 20 روہنگیا پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد کی ہيں، جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہيں۔ یہ روہنگیا میانمار میں تازہ تشدد کے واقعات کے بعد اپنی کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ بنگلہ دیشی حکام نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب میانمار میں روہنگیا باغیوں کے حملے اور فوج کی کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ہزاروں پناہ گزین بنگلہ دیش کی سرحد پر بے سرو سامانی کی حالت جمع ہوگئے ہيں،

ڈوڈوما ۔31 اگست 2017(فکروخبر/ذرائع) تنزانیہ جنوری سے دواؤں اور خون کی ترسیل کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک شروع کر رہا ہے جس کی مدد سے جان بچانے کے لیے پیراشوٹ کے ذریعے مطلوبہ سامان دور افتادہ طبی مراکز میں پہنچایا جائے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کی ڈرون ساز کمپنیاں میڈیکل ڈرون سروس میں حصہ لینے میں دلچسپی لے رہی ہیں تاکہ کم مالی وسائل رکھنے والے ممالک طبی سامان کی ترسیل کے اخراجات اور وقت کو بچا سکیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES