dushwari

اسپین :06؍جنوری 2018(فکروخبر/ذرائع)ہسپانوی سپریم کورٹ نے کاتالونیا کے برطرف نائب صدر اوریول خوانکوراس کو جیل میں رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق جب تک ان کے خلاف بغاوت اور دیگر الزامات کی تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی، انہیں جیل ہی میں رکھا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ کاتالونیا میں اکتوبر میں آزادی کے متنازعہ ریفرنڈم اور پھر مقامی پارلیمان کی جانب سے آزادی کے اعلان کے بعد میڈرڈ حکومت نے اس نیم خودمختار علاقے کی پارلیمان تحلیل کر کے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد برطرف کابینہ کے ارکان کو بغاوت سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔

واشنگٹن 05؍ جنوری 2018(فکروخبر /ذرائع)   امریکا نے جمعرات کے روز پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے صدر دفاتر ایران میں ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ان اداروں کا تہران کے اسلحہ پروگرام سے تعلق ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اداروں میں ایک ریسرچ سینٹر اور صنعت کے شعبے کی چار کمپنیاں شامل ہیں۔

اٹلی کے شہر وینس میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چرا لیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہو سکتی ہے لیکن انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل کیونکہ یہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔پولیس نے چوری کی اس واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔مغلوں اور مہاراجاؤں کے خزانے کے نام سے منعقدہ اس نمائش کے لیے 16ویں اور 20ویں صدی کے انڈین جواہرات اکٹھے کیے گئے تھے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES