dushwari

کینیڈا کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ 

واشنگٹن ،اوٹاوا:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) کے مشرقی حصے اور کینیڈا ریکارڈ سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کینیڈا میں اونٹاریو اور کیوبیک کے علاقوں میں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آرکٹک کے خطے سے آنے والا سردی کا یہ طوفان مشرقی امریکی علاقوں میں بھی درجہء4 حرارت میں شدید کمی کا باعث بنا ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان کے بعد درجہ حرارت میں اس شدید کمی کو ’بم سائیکلون‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس شدید سردی کی وجہ سے ٹیکساس اور وسکونسن کی ریاستوں میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی تناظر میں مختلف ہوائی اڈوں کو طے شدہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں

واشنگٹن:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے پاکستان کے لئے امداد کی بحالی کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر اقدامات سے مشروط کر دیا۔جمیز میٹس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف واضح کارروائی کرتا ہے تو اس کی مالی اور فوجی امداد بحال کی جا سکتی ہے۔امریکی وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض مسائل اور معاملات پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیںامریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز پاکستان کی سیکورٹی اور مالیاتی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں اس کے لیے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔کیمپ ڈیوڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کیا آپ ان کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ یقیناً، میں بات چیت پر ہمیشہ یقین رکھتا ہوں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES