dushwari

نیویارک :10؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا بدستور برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، امریکی شہر نیویارک میں چھیاسٹھ گھنٹے سے جاری برفباری نے نظام زندگی منجمد کردیا ہے۔تفصیلاتکے مطابق شمالی امریکا میں ریکارڈ سردی نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، جہاں برفانی طوفان بم کے بعد ہر شے منجمد ہے، نیویارک شہر میں چھیاسٹھ گھنٹے سے جاری برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، شاہراہوں پربرف کے ٹیلے بن گئے جبکہ ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا ہے۔

تل ابیب:10؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی کرسی بدعنوانی کی تحقیقات کی وجہ سے پہلے ہی خطرے میں پڑی ہوئی ہے اور اس دوران ان کے بیٹے یائر کا ایک نیا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یائر کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک اسٹرپٹیز کلب میں اپنا بِل اپنے دوست سے ادا کروانے کے لئے اسرائیلی گیس کے موضوع پر اپنے والد کی اپنے دوست کے لئے کی گئی مہربانی کا ذکر کر رہے ہیں۔

تل ابیب:10؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پارلیمان نے ہفتے کے روز کاروبار سے متعلق میں ایک نیا قانون پاس کیا ہے۔ ہفتہ یہودیوں کے لیے مقدس دن ہے اور یوم الثبت کہلاتا ہے۔ اسرائیلی پارلیمان میں محض ایک ووٹ کی سبقت کے ساتھ منظور کیے جانے والے اس قانون کے تحت ملکی وزیر داخلہ کو اُن میونسپل قوانین کو منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے جن کے تحت لوکل کونسلیں اپنے علاقوں میں ہفتے کے روز دکانوں اور ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES