dushwari

مو غا دیشو  :15؍اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع) صومالیہ کے دارالحکو مت مو غا دیشو میں ایک ہوٹل کے باہر پرہجوم علاقے میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فرا نسیسی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینیئرپولیس افسر ابراہیم محمد کا کہنا تھا کہ'ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 20 لاشوں کو اٹھایا گیا ہے اور کئی افراد تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں'۔حکومتی سیکیورٹی عہدیدار محمد عدن کا کہنا تھا کہ بم دھماکا شہر کے ایک پرہجوم علاقے میں ہوا۔

معاہدہ انتہائی نرم ہے، ایران کئی مرتبہ خلاف ورزی کر چکامزید افراتفری پھیلا رہا ہے ،ڈونلڈٹرمپ 

برطانیہ/فرانس/جرمنی۔14اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع ) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ قومی اور سلامتی مفاد میں ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ کوئی ملکِ واحد ایک قابلِ عمل معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا۔ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ 'پہلے سے کہیں زیادہ تنہا ہے۔''شاید انھیں معلوم نہیں ہے کہ یہ معاہدہ صرف ایران اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ معاہدہ نہیں ہے۔البتہ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران سنہ 2015 میں ہونے والے معاہدے کے بعد سے جوہری پروگرام کو بند کرنے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

طیارہ کانگو سے انگولا آرہاتھا،حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ،تحقیقات شروع کردی گئیں

لوآنڈا ۔14اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع ) انگولا میں ایک طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام سات مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا ۔ دو فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر روانہ کر دیے گئے تاکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مسافر بردار طیارہ کانگو سے انگولا کے دارالحکومت لوآنڈا جا رہا تھا کہ ملک کے ایک دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES