dushwari

نیدر لینڈز۔:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)نیدر لینڈز میں متعین امریکی سفیر کو مسلمانوں کیخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی، ہوکسٹرا نے کہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی،سیاستدانوں کوجلایاجارہاہے۔امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گے جسے جلایاگیا۔

ٹورنٹو:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعے میں شرپسند شخص نے 11 سالہ مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اتار کر قینچی سے کاٹ ڈالا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کے مصروف اور گنجان آباد علاقے میں دن دیہاڑے پیش آیا جہاں تاک میں بیٹھے شرپسند نے بھائی کے ساتھ جانے والی مسلمان لڑکی پر حملہ کرکے اسکارف کھینچ ڈالا،لڑکی کے شور مچانے پر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگیا تاہم کچھ منٹ بعد موقع ملنے پر اس نے دوبارہ حملہ کردیا اور قینچی سے اسکارف کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

اقوام متحدہ نے بھی افریقی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے الفاظ کو شرمناک قرار دیدیا 

واشنگٹن ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) افریقی ممالک کی تنظیم نے گالی دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن میں افریقین یونین کے ترجمان نے شدید صدمے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ٹرمپ حکومت نے افریقی باشندوں کو غلط سمجھا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی افریقی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے الفاظ کو نسل پرست اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے الفاظ صدمے کا باعث ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ترجمان روپرٹ کالویل نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوجائیں گی،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES