dushwari

تازہ ترین خبر:

امریکا اپنی حیوانیت اور درندگی سے باز نہیں آرہا، منور حسن

لاہور۔04ستمبر(فکروخبر/ایجنسی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے امریکی صدر بارک اوباما کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کے ناپاک عزائم اور اقوام متحدہ سمیت کسی عالمی ادارے کی کوئی پروا نہ کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اسی دہشت پسنداور متکبر انہ رویے نے دنیا کے امن کو تباہ کیا ہے اور ہر جگہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے ۔

آسٹریلوی حکومت نے عقیدے کے احترام میں فواد احمد کا مطالبہ تسلیم کر لیا

سڈنی ۔ العربیہ ...آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر فواد احمد کو شراب کے اشتہار والی شرٹ نہ پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ فواد احمد نے ماہ جولائی میں آسٹریلیا کی شہریت حاصل کی ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں ایک بالر کے طور پر مفید اضافہ مانا جاتا ہے۔

شام کے خلاف بھر پور کارروائی اور بشار اقتدار کا خاتمہ ضروری ہے

واشنگٹن ۔ العربیہ ....سابق امریکی صدارتی امیدوار اور ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے شام کے خاف صدر اوباما کی امکانی فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کانگریس نے اس کارروئی کے حق میں ووٹ نہ دیا تو یہ بڑی خطرناک بات ہو گی۔ انہوں نے صدر اوباما سے بھی بھر پور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جان مکین کا کہنا ہے''اگر کانگریس نے صدر اوباما کے پہلے سے کیے گئے اعلان کے باوجود شام پر حملے کے حق میں ووٹ نہ دیا تو اس فیصلے کے امریکا کے لیے مضمرات بڑے تباہ کن ہوں گے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES