dushwari

572عہدیداروں کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے ضبط کرلئے گئے 

قاہرہ۔یکم جنوری (فکروخبر/ذرائع) مصر کی وزارت انصاف کے ایک سینیر عہدے دار عبدالاعظم الاشعری نے اطلاع دی ہےکہ اخوان المسلمون کے قریباً پونے چھے سو چھوٹے بڑے عہدے داروں کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔انھوں نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایک وزارتی کمیٹی نے اخوان المسلمون کے پانچ سو بہتر عہدے داروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔وزارت انصاف کا یہ نیا حکم اخوان المسلمون کے خلاف جاری وسیع تر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

آج تک جتنے بھی حملے ہوئے سب محض اندازوں پر کئے گئے۔ سابق امریکی ڈرون آپریٹر

واشنگٹن۔31دسمبر (فکروخبر/ذرائع ) سابق امریکی خاتون ڈرون آپریٹر نے ڈرونز کی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کہتی ہیں ڈرون طیارے کی فوٹیج اس قابل ہی نہیں ہوتی کہ اس سے ٹارگٹ، مشکوک شخص یا اسلحہ کا پتہ چلایا جا سکے۔ آج تک جتنے بھی حملے ہوئے سب محض اندازوں پر کئے گئے۔ ہیتھر لامباگ سابق امریکی ڈرون آپریٹر اور حملوں کی جغرافیائی تجزیہ کار ہیں جنہوں نے افغان، عراق جنگ کے دوران ڈرون آپریٹر کے طور پر کام کیا۔

تازہ دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی ہوگئے

ماسکو ۔ 30 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) روس کے جنوبی شہروولگوگراڈ میں پیر کی صبح بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ شہر کے ریلوے سٹیشن پر ایک روز قبل ہونے والے بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکہ ایک ٹرالی بس میں ہوا جس کے نتیجہ میں بس بری طرح تباہ ہوگئی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES