dushwari

امریکہ:19؍ستمبر 2017(فکروخبر /ذرائع) فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر سینٹ لوئیس میں مسلسل تین دن سے ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل سفید فام پولیس اہلکار کو عدالت سے بری کردئے جانے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔سیکڑوں مظاہرین نے امریکہ میں خاص طور سے پولیس اہلکاروں کے درمیان نسل پرستی جڑ پکڑ جانے کی مذمت کی۔شہر سینٹ لوئیس کے مظاہرین، عدل و انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کے حل کے لئے امریکہ کی سفارتی کوششیں ناکام ہوجائیں گی تو ، شمالی کوریا پر فوجی حملہ ہی واحد راستہ باقی رہ جائے گا۔رکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے سلسلے میں امریکی پالیسی یہ ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا مالک نہ رہے اور اس ملک سے اس طرح کے ہتھیار فائر کئے جانے کی صلاحیت سلب کر لی جائے۔

عراق:19؍ستمبر 2017(فکروخبر /ذرائع)کردستان ریفرنڈم پر عراق کی اعلیٰ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ آئینی حیثیت واضح ہونے تک کردستان ریفرنڈم پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی، معاملے پر عدالت نے حتمی فیصلے تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔ عراقی وزیر اعظم نے عراق کے کسی بھی حصے کی ملک سے علیحدگی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سپریم فیڈرل کونسل میں درخواست دی تھی۔ ادھر ترکی نے عراق کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES