dushwari

بیجنگ:یکم نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)یورپ اور چین کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کے حکمرانوں نے مل کر 826 کلومیٹر طویل فاصلے کو طے کرنے کے لیے 3 ممالک سے گزرنے والی ٹرین کا افتتاح کردیا۔105 کلومیٹر طویل نئی پٹریوں پر 10 لاکھ مسافروں سمیت 50 لاکھ ٹن سامان بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گا۔اس اقدام کے ذریعے چین سے یورپ کا سفر تقریبا 15 دنوں میں طے کیا جاسکے گا جو سمندری راستے کے مقابلے میں آدھا وقت اور ہوائی جہاز سے تقریبا آدھی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ 

امریکہ :یکم نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)مین ہٹن میں ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔نیویارک کےاقتصادی مرکز مین ہیٹن میں 26 سالہ  حملہ آور نے سائیکل ٹریک اور راہ گیروں پرپک اپ ٹرک چڑھا دیاورگاڑی سے  نقلی بندوق لہراتا ہوا باہر نکلا، جسے پولیس نے فائر کر کے زخمی کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔جس سے 8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیلجیم کا شہری بھی شامل ہے۔

امریکہ  :31؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے جس کے بعد ریاست وسکانسن نے بھی اسرائیل کا بائیکاٹ تحریک بی ڈی ایس کے حامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ سرکاری معاہدوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ریاست وسکانسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے اپنے ایک حکم میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے حامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔امریکہ کی تقریبا آدھی ریاستیں اب تک ایسے ہی اقدامات کر چکی ہیں جن کا مقصد ملک میں اسرائیل مخالف تحریک بی ڈی ایس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES