dushwari

تیونس:02؍اکتوبر2017(ٖفکروخبر/ذرائع) تیونس کی بحریہ نے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے اٹھانوے افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیونس کے یہ باشندے جس کشتی میں سوار ہو کر یورپ کی طرف رواں تھے، وہ ڈوبنے ہی والی تھی کہ ملکی بحریہ نے انہیں بچا لیا۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ تیس ستمبر کو قرقنہ کے ساحلی علاقے میں رونما ہوا۔ دوسری طرف فوج نے بتایا ہے کہ اسی علاقے میں ایک دوسرے واقعے میں 43 غیرقانونی مہاجرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

اسپین :02؍اکتوبر2017(ٖفکروخبر/ذرائع)غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کی مرکزی حکومت کی سخت مخالفت کے باوجود کاتالونیا میں آزادی کے لیے ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا تاہم پر تشدد واقعات میں 600 سے زائد افراد زخمی ہو گئے اورہسپانوی وزیراعظم نے ریفرنڈم کے نتائج کوتسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا۔اس سے قبل ا سپین کی وفاقی حکومت اور آئینی عدالت کی جانب سے اس ریفرنڈم کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے

اربیل: یکم اکتوبر 2017(فکروخبر/ذرائع)   عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کی پارلیمان نے خود مختاری کے لیے ہونے والے حالیہ ریفرنڈم کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بغداد حکومت کے تمام اقدامات کو غیرآئینی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز اربیل میں کرد پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکومت نے کردستان کے ریفرنڈم کے بعد اربیل کے خلاف جتنے بھی انتقامی فیصلے اور اقدامات کیے وہ مسترد کیے جاتے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES