dushwari

واشنگٹن:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں امیگرین اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون اسٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیون الیون امریکہ کی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر کام کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو جزوقتی ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ چھاپے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔

طرابلس:27؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) شمالی افریقہ کی ریاست لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد مسافروں کو بچالیا اور انہیں واپس طرابلس کے ساحلوں تک پہنچا دیا۔لیبیا کے کوسٹ گارڈ کمانڈر ابو اجالا امیر عبدالباری کا کہنا تھا کہ تارکینِ وطن 2 کشتیوں میں سوار ہو کر طرابلس کے مشرقی علاقے گارابلی سے روانہ ہوئے تھے تاہم جب کوسٹ گورڈ کشتی ڈوبنے کے مقام تک پہنچے تو ایک کشتی پہلے ہی ڈوب چکی تھیں۔

تیونس:02؍اکتوبر2017(ٖفکروخبر/ذرائع) تیونس کی بحریہ نے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے اٹھانوے افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیونس کے یہ باشندے جس کشتی میں سوار ہو کر یورپ کی طرف رواں تھے، وہ ڈوبنے ہی والی تھی کہ ملکی بحریہ نے انہیں بچا لیا۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ تیس ستمبر کو قرقنہ کے ساحلی علاقے میں رونما ہوا۔ دوسری طرف فوج نے بتایا ہے کہ اسی علاقے میں ایک دوسرے واقعے میں 43 غیرقانونی مہاجرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES