dushwari

بغداد:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) عراق کے دارالحکومت میں خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک جب کہ 80 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زلزلوں کی گہرائی محض دس کلومیٹر،فوری طور پر کسی جانی نقصان یا عمارتوں کی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں،رپورٹ

تہران۔12جنوری(یواین این )عراق اور ایران کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں پے درپے چھے زلزلے آئے ،ریختر اسکیل پر ان کی شدت پانچ تھی اور ان کے جھٹکے بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایاکہ عراق کے سرحدی شہر مندلی میں پانچ زلزلے آئے ہیں ۔ان کے بعد ایران کے علاقے مہران میں زلزلہ آیا ہے۔ان تمام کے جھٹکے ایک گھنٹے کے دورانیے میں میں محسوس کیے گئے ،ان زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

کارروائیوں میں استعمال ہونے والے چھ آسٹریلوی لڑاکا طیاروں کووطن واپس بلا لیا جائے گا ،وزیردفاع

کینبرا:23؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا نے عراق اور شام میں تقریباً دو سال تک امریکی زیر قیادت اتحاد کے تحت شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری اپنی فضائی کارروائیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیاکا یہ فیصلہ عراق اور دیگر اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ان کارروائیوں میں استعمال ہونے والے چھ آسٹریلوی لڑاکا طیاروں کو جلد ہی وطن واپس بلا لیا جائے گا تاہم نگرانی اور ایندھن کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والے جہاز اسی خطے میں رہیں گے۔

برلن:19؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کا کہنا ہے کہ عراق کے لیے ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی مالی امداد کا تسلسل کرد تنازعے کے اختتام پر منحصر ہے۔ گابریئل نے یہ بات نیم خود مختار علاقے کردستان کے وزیراعظم نوشیرواں بارزانی کے جرمن دورے سے قبل کہی ہے۔ سن 2014 کے بعد سے جرمنی عراق کو ترقیاتی امداد کی مد میں پانچ سو ملین یورو سے زائد فراہم کر چکا ہے۔ کردستان کے وزیراعظم جرمن دورے کے دوران چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات بھی کریں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمن پارلیمنٹ نے کرد پیشمرگہ کی تربیت کی قرارداد گزشتہ ہفتے کے دوران منظور کی ہے۔

روم:18؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اُس کے متعین فوجیوں کی تعداد نصف کر دی جائے گی۔ عراقی سرزمین پر اِس وقت پندرہ سو اطالوی فوجی موجود ہیں۔ روم کی حکومت اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس طلب کر کے انہیں انٹرنیشنل فوجی مِشن نائجر میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ موصل ڈیم کی حفاظت پر متعین پانچ سو اطالوی فوجیوں کی تعداد بھی نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عراق میں اطالوی فوج کی ذمہ داریوں میں مقامی فوج اور پولیس کی تربیت کرنا شامل ہے۔ اطالوی پارلیمنٹ نے نائجر میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

بغداد:28؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد بغدادی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

کیرکوک:23؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)عراق کے شہر کیرکوک میں مخبری کے نتیجے میں کی جانے والی کھدائی میں نامعلوم واردات کے مقتولین کی ایک اجتماعی قبر کا سراغ ملا ہے ۔کیرکوک کے گورنر راقان سعید نے کیرکوک سے 15 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع قصبے لیلان کے قریب ملنے والی قبر کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماعی شکل میں مدفون بیسیوں افراد کی تا حال شناخت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی قبر علاقے کے رہائشیوں کی بھاری شکایات اور اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے کھدائی کئے جانے پر منظر عام پر آئی ہے۔

کرکوک۔22نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کرکوک:22؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تہران:14؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)  ایران عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 445سے زائد ہو گئی۔ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، زلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، امدادی کارکنوں کو زلزلے سے متاثرہ ملک کے مغربی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔

صفحہ 1 کا 4

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES