dushwari

سیاست دان، کمیونٹی رہنما اور مختلف اماموں کی شرکت،مسجد کا دورہ،بم حملے کی مذمت کی 

واشنگٹن۔10اگست2017(فکروخبر/ذرائع) ہزاروں لوگ امریکی ریاست منی سوٹا کی مسجد پرحملے کے خلاف اکٹھے ہوگئے اورمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیا،امریکی ٹی وی کے مطابق تقریب کا آغاز قرآن پاک کی آیات پڑھنے سے ہوا، جن میں اسلام کے پْرامن مذہب ہونے کا بیان تھا۔ سیاست داں، کمیونٹی راہنما اور اماموں نے اپنی تقاریر میں ہفتے کے روز ہونے والے بم حملے کی مذمت کی۔

ایرانی صدر روحانی کی نئی کابینہ میں ایک بھی خاتون شامل نہیں

تہران ۔09اگست2017(فکروخبر/ذرائع)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کیلئے نامزد کابینہ کی حتمی منظوری کیلئے نو منتخب وزراء کے نام پارلیمنٹ(مجلس شوری)میں پیش کئی ہیں۔ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کابینہ اپنا کام شروع کردے گی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کے لیے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا ہے۔ قریبا نصف نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس ۔09اگست2017(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی شہری بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے صہیونی ریاست کی ہمہ نوع پابندیوں کے باعث جن مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، اس کا اندازہ اور ادراک کم سن بچوں کو بھی ہے۔ کم عمربچے بھی یہ اداراک رکھتے ہیں کہ صہیونی فلسطین پر ناجائز قابض ہیں۔ انہیں ایکنا ایک دن فلسطین سے نکلنا ہے۔

مقبوضہ بیت القدس09اگست2017(فکروخبر/ذرائع)یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی پر دھاوا بدستور جاری ہے تاہم گزشتہ روز 60 انتہا پسند یہودیوں نے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کر نہ صرف اشتعال انگیز نعرے لگائے بلکہ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے۔

ڈرون کی اشتعال انگیزی پر امریکا کا شدید احتجاج

واشنگٹن۔09اگست2017(فکروخبر/ذرائع) امریکی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز خلیجی پانیوں میں موجود امریکا کے ایک بحری جنگی بیڑے کو ایران کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے اس وقت خطرات لاحق ہوگئے جب ڈرون طیارہ بار بار وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بحری بیڑے سے محض 31 میٹر کے فاصلے پر آگیا۔

واقعہ کوئی دہشتگردی کی واردات نہیں ،مقامی لوگوں کے آپس میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،حکام

ابوجہ۔07اگست2017(فکروخبر/ذرائع)افریقی مسلمان ملک نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی نائجیریا کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور چرچ میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ واقعہ اونیٹشا شہر کے قریبی علاقے اوزوبولو کے سینٹ فلپ چرچ میں پیش آیا۔

کسی کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ ہم وہ کڑوا گھونٹ پی لیں گے ،چینی صدر

واشنگٹن۔2اگست( فکروخبر/ذرائع)چینی صدر زی جن پنگ نے حکمران کمیونسٹ پارٹی کے فوجی ونگ کی تشکیل کے90 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ کبھی بھی بیرونی فورسز کے حوالے نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں گریٹ ہال آف پیپل میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں اور پیپل لبیرشن آرمی کے اعلیٰ افسروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زی نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے لوگوں، ادار ے یا سیاسی جماعت کو چینی سرحد کے کسی بھی حصے کو کسی بھی وقت، کسی بھی قسم سے ملک سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یو ایچ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،نیٹو مشن

کابل۔2اگست(فکروخبر/ذرائع)صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران امریکہ کے یو ایچ ۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،میڈیارپورٹس کے مطابق نیٹو کے ریزو لیوٹ سپورٹ مشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران امریکہ کے یو ایچ ۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے اسکارموچی کو ان کے عہدے سے فارغ کیا

واشنگٹن :یکم اگست(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر نے وائٹ ہاوس کے ڈا ئریکٹرکمیونیکیشن انتھونی اسکاراموچی کو معطل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو 10 روز بعد ہی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے جان کیلے نے آتے ہی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

دوحہ 31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست قطر کے محکمہ امورنے قطری شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سال 2017ء کے فریضہ حج کی ادائی سے محروم کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری محکمہ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر آن لائن حج درخواستوں کی وصولی اور رجسٹریشن کا سلسلہ بند ہے تاہم عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی بندش کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

صفحہ 1 کا 76

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES