dushwari

واشنگٹن: 28 مارچ (فکروخبر/ذرائع)امریکی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ہفتے وہائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں امریکی حکومت کے ارکان شریک ہو کر یمن کی صورت حال اور عرب اتحاد کی اُس درخواست کو زیر بحث لائیں گے جس میں یمن مین الحدیدہ کی بندرگاہ پر کنٹرول کے لیے معرکے میں شریک ہونے کے واسطے کہا گیا ہے۔اس کارروائی کا پس منظر گزشتہ برس سے تعلق رکھتا ہے جب باراک اوباما کے زیرِ سربراہی امریکی انتظامیہ کو ایک منصوبہ پیش کیا گیا۔ منصوبے میں بندرگاہ اور اس کے قریبی شہر پر حملہ ، ساحلی علاقوں سے حوثیوں اور ان کے حلیفوں کو باہر نکالے جانے اور پھر ان عناصر کو بحر احمر میں جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے سے روکا جانا شامل تھا۔ علاوہ ازیں حوثیوں کو ایرانی عسکری امداد حاصل کرنے سے روکے جانے اور حوثیوں اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے زیر قبضہ علاقوں میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ کے ارکان کی اسمگلنگ روکے جانے پر بھی زور دیا گیا تھا۔

بحری جہازوں پر ایرانی حملوں پر خاموش نہیں رہیں گے: وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔03فروری(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔ دوسری جانب وائیٹ ہاؤس نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ تہران کے بیلسٹک میزائل تجربات اور امریکی بحری جہازوں پر حملے قابل قابل نہیں۔ ایران کے ان تمام تصرفات پر امریکا خاموش تماشائی نہیں رہے گا بلکہ ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا کے پاس تہران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اس موقف کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دو روز قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حدوں میں رہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور سمندر میں بحری جہازوں پرحملوں پر ایران کو سنگین نتائج کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

شام کے سرکاری مفتی کا نیا فلسفہ

شام ۔ 4دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع )شام کے سرکاری مفتی علامہ احمد بدرالدین حسون اپنے متنازع بیانات اور بشارالاسد کے مظالم کی حمایت کی بناء پر اکثر ذرائع ابلاغ میں رہتے ہیں۔ ان کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں موصوف کا کہنا ہے کہ شام میں کوئی لادین شخص بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ عادل ہو۔خیال رہے مفتی حسون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب شام میں بشارالاسد کے وضع کردہ دستور کی دفعہ سات میں کسی بھی اعلیٰ ریاستی عہدے، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے حلف اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے نام پر حلف لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مضایامیں بھوک سے 16دم توڑ گئے ،کشتی میں مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ

،مرنے والوں میں بچے بھی شامل،تارکین وطن ترکی سے یونان جارہے تھے،

استنبول۔31جنوری(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے بچوں سمیت40پناہ گزین ہلاک،60کو بچا لیا گیا،تارکین ترکی کے راستے یونان جا رہے تھے جبکہ مضایا میں مزید16افراد بھوک سے مر گئے، شامی فورسز اور حزب اللہ تحریک کی جانب سے علاقے کا محاصرہ جاری ۔ترکی کے ساحلی محافظوں کہنا ہے کہ ترکی سے یونان جانے والی ایک کشتی بحیر ایجین میں ڈوب گئی ہے جس میں 39 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ساحلی محافظوں کے مطابق ڈوب کر مرنے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔ساحلی محافظوں نے کم از کم 60 افراد کو ترکی کے سمندری حدود میں زندہ بچا لیا ہے۔

واشنگٹن۔15جنوری(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے گوانتامو جیل سے دس یمنی کو قیدی عمان منتقل کردیا ہے ،ان قیدیوں کو ایک دہائی تک بغیرالزام کے زیرحراست رکھاگیا،حراستی مرکزمیں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر93رہ گئی ہے ۔وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق امریکہ نے گوانتانامو جیل سے 10 یمنی قیدی رہا کردئیے جن کا تعلق یمن سے ہے، ان قیدیوں کو سمندر ی جہاز کے ذریعے عمان منتقل کیا گیا ہے ۔یم

استنبول ۔ 05 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ترکی کے حکام نے یونان کی طرف سفر کے دوران کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 9 مہاجرین کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز نے جنوب مغربی تفریحی مقام آیا لیک میں ساحل کے قریب بچوں سمیت نو ایسے افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جو بحیرہ روم سے کشتی کے ذریعے یونان کا سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ حکام اور پولیس ایسے اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے 5 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بغداد ۔16اگست(فکروخبر/ذرائع) بغداد میں ابھی رواں ہفتے ہونیوالے ہولناک بم دھماکے کی بھیانک یادیں ابھی تازہ ہی تھیں کہ ہفتے کے روز مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ بغداد کے مشرقی علاقے میں کاروں کی خرید وفروخت کے ایک بارونق مقام پر دھماکے کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکا کا یہ واقعہ ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت کے شہر صدر کے حبیبہ کے علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 35 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

علیحدگی پسندوں کو شکست ،اسکاٹ لینڈ برطانیہ کیساتھ ہی رہے گا ،ڈیوڈ کیمرون کا خیر مقدم 

لندن ۔19ستمبر(فکروخبر/ذرائع) سکاٹ لینڈ کی اکثریت نے برطانیہ کیساتھ رہنے کی حمایت کردی، 55 فیصد عوام نے علیحدگی کی مخالفت اور 45 فیصد نے حق میں ووٹ دئیے۔ اس وقت یونائیٹڈ کنگڈم اور بریٹن اینڈ ناردرن آئرلینڈ میں سکاٹ لینڈ، انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ شامل ہیں، چودھویں صدی کے ابتدائی برسوں میں سکاٹ لینڈ ایک آزاد خود مختار ریاست تھی، 1707ء میں سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے انگلینڈ کیساتھ سیاسی الحاق کی منظوری دی۔ 1934 ء میں سکاٹش نیشنل پارٹی قائم ہوئی جو آزاد سکاٹ لینڈ کی حامی ہے،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES