dushwari

تازہ ترین خبر:

ماسکو:04؍جنوری2018(فکروخبر؍ذرائع)شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔روسی وزارت دفاع کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 شام کے حما ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے اور اس میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ روس کے سینکڑوں فوجی شام میں داعش اور دیگر باغی گروپوں کی سرکوبی کے لیے سرکاری فوج کے ساتھ مل کر کاروائیاں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں روس نے شام کے دو فوجی اڈے بھی مستقل بنیادوں پر حاصل کرلئے ہیں۔

بغداد:13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) عراق میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے کوت میں عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کرتباہ ہوگیا ۔حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 7 ارکان ہلاک ہوگئے۔فوجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ۔

افغانستان :29؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے افغانستان میں تعینات مشن نے کہا ہے کہ جمعے کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوگر صوبے میں امریکی فوج کا ایک ہلی کاپٹر کریشن ہوا تھا، جس کے نتیجے میں سات امریکی زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ہفتے کے دن ایک زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکی فوج کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کا نشانہ نہیں بنا تھا اور جائے حادثہ کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی:06؍اکتوبر 2017(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں ائرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 6 اہلکار سوار تھے۔ واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا تو انہیں صرف ایک ہی اہلکار زخمی حالت میں ملا جب کہ باقی ہلاک ہوچکے تھے۔

یمن :12؍اگست2017(فکروخبر نیوز) یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم چار اماراتی سپاہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوۃ گورنری میں پیش آیا۔فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار چار اماراتی سپاہی شہید ہوگئے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES