dushwari

 پیرو:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی امریکی ملک پیرو کے ساحلی علاقے میں اتوار چودہ دسمبر کو آنے والے شدید زلزلے کی وجہ سے کم از کم دوافراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی ہے۔ پیرو کے وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے ایک کان کے گرنے سے سترہ کان کن لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس زلزلے کے بعد بحر الکاہل کے علاقے میں زلزلوں کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والے ادارے نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جسے بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب بھی اس کا امکان ہے کہ چلی اور پیرو کی ساحلی علاقوں کو اگلے گھنٹوں کے دوران شدید سمندری ہلچل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

زلزلوں کی گہرائی محض دس کلومیٹر،فوری طور پر کسی جانی نقصان یا عمارتوں کی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں،رپورٹ

تہران۔12جنوری(یواین این )عراق اور ایران کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں پے درپے چھے زلزلے آئے ،ریختر اسکیل پر ان کی شدت پانچ تھی اور ان کے جھٹکے بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایاکہ عراق کے سرحدی شہر مندلی میں پانچ زلزلے آئے ہیں ۔ان کے بعد ایران کے علاقے مہران میں زلزلہ آیا ہے۔ان تمام کے جھٹکے ایک گھنٹے کے دورانیے میں میں محسوس کیے گئے ،ان زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

کرمان:02؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)جنوب مشرقی ایران میں واقع صوبے کرمان میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے کی وجہ سے کئی مکانات کے تباہ ہونے سے کم از کم بیالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔ کرمان صوبے میں پاسدارانِ انقلاب کے دستے اور دوسری ریسیکو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ حکومتی ادارے مالی نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش میں ہیں۔

سیول:14؍ اکتو بر2017(فکرو خبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ گاہ کے نزدیک آج زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جھٹکے شمالی کوریا کے ذریعہ گزشتہ ستمبر میں شروعاتی دنوں میں کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتورنیوکلیائی تجربہ کے بعد پہلی بار محسوس کئے گئےلیکن یہ انسانوں کے ذریعہ تیار کئے جھٹکے نہیں تھے۔

ميکسيکوم:21؍ستمبر2017(فکروخبر /ذرائع)يکسيکو ميں منگل اور بدھ کی درميانی شب آنے والے شديد زلزلے کے سبب کم از کم 250سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ طبی حکام نے ان ہلاکتوں کی تصديق کر دی ہے ليکن ملکی صدر اينريکے پينا نيٹو نے ميکسيکو سٹی ميں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد ميں اضافے کے قوی امکانات ہيں۔ زلزلے کی شدت ريکٹر اسکيل پر 7.1 بتائی گئی ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES