dushwari

کیلیفورنیا:17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے 13 بچوں کو بازیاب کرالیا جنہیں ان کے والدین نے بستروں سے باندھ رکھا تھا اور بھوکا پیاسا رکھتے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس گھریلو قید خانے سے ایک لڑکی فرار ہوکر قریبی تھانے پہنچی اور اس ظلم سے آگاہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے تمام بچوں کو رہا کروالیا جو شدید غذائی قلت کے شکار تھے رہا ہوتے ہی بچوں نے پولیس سے کچھ کھانے کو بھی مانگ لیا۔

بکسر:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے قافلے پر دو دن پہلے ضلع بکسر میں ہوئے پتھراؤ کے معاملے میں دس خواتین سمیت 28لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بکسر کے ضلع مجسٹریٹ اروند کمار ورما نے آج یہاں بتایا کہ واقعہ کے دن کا ویڈیو فوٹیج کھنگالنے کے بعد اس معاملے میں اب تک 28 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے حکومت اور ذرائع ابلاغ کے اہلکاروں سے بھی فوٹیج لیکر تحقیقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والے لوگوں کی شناخت مقامی گاؤں والوں سے کرواکر ہی کی جا رہی ہے۔

واشنگٹن:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں امیگرین اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون اسٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیون الیون امریکہ کی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر کام کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو جزوقتی ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ چھاپے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔

ریاض:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکام نے وظیفہ بند کرنے پر احتجاج کرنے والے 11شہزادوں کو گرفتارکرلیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے11شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے اہل خانہ کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے

لندن:04؍جنوری2018(فکروخبر؍ذرائع)برطانیہ میں نیونازی دہشت گردی الزامات کے تناظر میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں پانچ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 تا 37 برس ہیں۔ برطانوی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ایک کالعدم جماعت کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں کیمبرج، لائسٹر اور وولورہیمپٹن شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کی گرفتاری خفیہ معلومات کے تناظر میں عمل میں آئی۔

ریاض:03؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) وزیر مملکت اور رکن کابینہ ابراہیم العساف کرپشن کے تمام الزامات سے بری ہوگئے،الزامات سے بری الذمہ ہوجانے کے بعد وزیر مملکت و رکن کابینہ ابراہیم العساف نے منگل2جنوری 2018ءکے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزاد ہ محمد بن سلمان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر لی گئیں تصاویر ذرائع ابلاغ کو جاری کی گئیں جن میں العساف نظر آرہے ہیں۔

ڈرائیور گرفتار ایک ملزم فرار

بھٹکل۔2  جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز/کنڑا اخبارات کے حوالہ سے) بھٹکل کے مضافا تی علاقہ مر ڈیشور کے بستی میں جانوروں کے چمڑے لے جارہی ایک سواری کو پولیس کی جانب سے ضبط کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار شدہ ملزم ڈرائیور کی شنا خت دھارواڑ کے محمد الیاس ابن محمد یاسین (34) کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یاجا تا ہے پک اپ پر بڑی مقدار میں جانوروں کے چمڑے لا د کر لے جا یا جا رہا تھا کہ اس دوران لاری کا ٹائر پنکچر ہو نے کی وجہ سے سواری کو سڑک کنارے پارک کردیا گیا ،جس کو دیکھتے ہو ئے لو گوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی ،

بنٹوال : 27؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز) جلیل کڑپاڑی قتل معاملہ کے ایک ملزم کیشو پرگزشتہ روز ہوئے حملہ کے بعد پولس نے اس میں ملوث ہونے کے الزام میں کل ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار شخص کی شناخت کلڈکا کے رہنے والے خلیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،پولس کا ماننا ہے کہ یہ شخص اسی گروہ کا ایک فر د ہے جس نے 25ڈسمبر کی رات کیشو پر حملہ کیا تھا ،25ڈسمبر کی رات بائیک پر سوار کچھ انجان افراد نے دھاری دار ہتھیار کے ساتھ اس پر حملہ کرفرارہوگئے ،واقعہ میں کیشو کے سر پر گہرے زخم آئے تھے جس کا علاج اسپتال میں جا ری ہے ،جبکہ ڈاکٹروں نے اسے خطرہ سے باہر بتایا ہے ،

غزہ :23؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی بچوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں ماہ دسمبر کے پہلے دو عشروں کے دوران قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کےدوران 500 فلسطینی بچوں کو حراست میں لےکرجیلوںمیں ڈالا ہے۔

بغاوت کر کے نہیں آئے،ہم ماہی گیر ہیں اورہماری کشتی طوفان کی وجہ سے جاپان آ پہنچی ہے،کشتی سواروں کا دعویٰ

ٹوکیو:24؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں حکام کے مطابق مبینہ طور پر شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے آٹھ ماہی گیروں کو جاپان کے ساحل پہنچنے پر حراست میں لے گیا ہے۔جاپان کے ساحل پر پہنچنے والی اس کشتی پر8 افراد سوار تھے جن کا دعوی ہے کہ وہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر ہیں اور ان کی کشتی طوفان کی وجہ سے جاپان آ پہنچی ہے۔جاپان کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان 8 مردوں کے بارے میں گزشتہ رات گئے معلوم ہوا جس کے بعد انھیں حراست میں لیاگیا۔انہوں نے حکام کو بتایاہے کہ ہماری کشتی میں خرابی پیدا ہو گئی تھی اور وہ شمالی کوریا سے بغاوت کر کے نہیں آئے۔

صفحہ 1 کا 3

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES