dushwari

تہران:18؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی قیادت میں فلسطینیوں اور القدس کے خلاف ایک نئی اور خطرناک سازش رچی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا امریکا کا عالمی قوانین سے علم بغاوت بلند کرنے کے مترادف ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام اسلامی پارلیمانی اتحاد کے 13 ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے نے القدس اور فلسطین کو عدم توجہی کا شکار کیا ہے۔

تہران:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) مریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلافجوہری معاہدے ختم کرنے کا اعلان موخر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آخری بار ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کر رہے ہیں تاکہ یورپ اور امریکہ اس معاہدے میں پائے جانے والے سنگین نقائص کو دور کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں۔

ماسکو:15؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)روس نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی روسی جوہری مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے ٹی وی چینل رشیا ٹو ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ روس، امریکی صدر کے بیان کو منفی قرار دیتا ہے۔

نیدر لینڈز۔:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)نیدر لینڈز میں متعین امریکی سفیر کو مسلمانوں کیخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی، ہوکسٹرا نے کہا تھا مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ہوکسٹرا نے کہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی،سیاستدانوں کوجلایاجارہاہے۔امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گے جسے جلایاگیا۔

ٹرمپ نسل پرست ہیں ، ہیلری کلنٹن برہم ،امریکی صدر کا بیان شرمناک،حیران کن اور نسل پرستانہ ہے ،اقوام متحدہ 
جو کچھ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ نسل پرستانہ ہے ،اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے ایسی زبان استعمال نہیں کی ،سینیٹر ڈربن 

واشنگٹن۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آ رہے ہیں ۔تارکینِ وطن کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت کے لیے ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن ارکانِ کانگریس نے صدر ٹرمپ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے میں تارکینِ وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے بعد اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن، شرمناک اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا ارکانِ کانگریس سے بات کر کے کہنا تھا کہ امریکہ کو ناروے جیسے ممالک سے تارکینِ وطن لینے چاہیے۔

اگر پابندیاں اٹھائے جانے کے نظام میں توسیع نہ کی گئی تو ضروری اقدامات کریں گے،سربراہ ایرانی توانائی ایجنسی

تہران:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ یورنیئم کی افزودگی کا عمل تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے نائب سربراہ نے باور کرایا کہ اگر پابندیاں اٹھائے جانے کے نظام میں توسیع نہ کی گئی تو اْن کا ملک ضروری اقدامات کرے گا۔برسلز میں یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے یہ نقطہ نظر سامنے آیا ہے کہ جوہری معاہدے کا متبادل نہ ہونے کے سبب اسی معاہدے کو برقرار رکھا جائے۔ تاہم یورپی یونین نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے

واشنگٹن:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ میں امیگرین اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون اسٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیون الیون امریکہ کی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو امریکہ میں قانونی طور پر کام کا اجازت نامہ نہ رکھنے والوں کو جزوقتی ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ چھاپے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔

راملہ ۔11جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطینی وزارت تعلیم نے امریکا کی جانب سے فلسطینی اسکولوں میں پڑھائے جانے والے سرکاری نصاب تعلیم کو مشکوک قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی درسی نصاب کو مشکوک قرار دینا اور صہیونی ریاست کے خلاف نفرت پر مشتمل مواد شامل ہونے کا دعوی بے بنیاد اور قابل مذمت ہے۔ فلسطین کا سرکاری نصاب فلسطینی قوم کے دیرینہ اصولوں کے مطابق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کی خوش نودی کے لیے فلسطینی نصاب تعلیم کو مشکوک قراردے کر فلسطینی اتھارٹی پر دبا ڈالنے اور بلیک میل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انقرہ:11؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں امریکہ کے عدالتی نظام پر اعتبار نہیں کرتا۔صدر ایردوان نے بیش تیپے کے ملت کنوینشن سینٹر میں منعقدہ انصاف شوریٰ میں شرکت کی اور شوریٰ سے خطاب میں انصاف کے پہلو پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارا دین ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کرتا ہے ان میں سے اہم ترین ذمہ داری منصفانہ رویہ اختیار کرنے کی ہے"۔مغربی ممالک میں آزادیوں اور جمہوریت کی تلاش کے پس پردہ متحرک عنصر کے اصل میں انصاف کی تلاش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ترک تاریخ میں بھی ان حکمرانوں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا گیا ہے کہ جو منصف اور عادل تھے۔

انقرہ۔10جنوری2018(فکروخبر /ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے ، اپنی سیاسی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔

صفحہ 1 کا 20

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES