dushwari

لاس اینجلس:27نومبر:2016(فکروخبر/ذرائع )امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں مسلم کمیونٹی کے سربراہ کے مطابق ریاست میں تین مساجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے نفرت آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مسلمانوں سے "پاک" کر دیں گے۔ ان خطوط کے نتیجے میں نمازیوں میں خوف اور اندیشوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔لاس اینجلس میں Council on American-Islamic Relations کے بیورو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام عیلوش نے ہفتے کے روز بتایا کہ تمام خطوط ملتے جلتے ہیں اور ڈاک کی مہروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان خطوط کو لاس اینجلس کے شمال میں واقع شہر سانتا کلاریتا سے ارسال کیا گیا ہے۔

شامی بحران کے حل کی آڑ میں ماسکو اور واشنگٹن کی غیر علانیہ مسابقت

دبئی ۔ 26جنوری (فکروخبر/ذرائع)یٹلائیٹ سے لی جانے والی تصاویر اور اسٹرٹیجک رپورٹس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ امریکا اور روس شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈے بنا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔شامی بحران کا حل تلاش کرنے کی غرض سے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے ہونے والی پے درپے ملاقاتوں کے تناظر میں واشنگٹن اور ماسکو شام کے شمال میں کرد اکثریتی علاقے میں اپنے فوجی ٹھکانے بنانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے ہیں۔

 اوباما انتظامیہکے پاس بین الاقوامی معاہدوں کیلئے مکمل سیاسی اور قانونی جواز موجود نہیں

واشنگٹن ۔ یکم اپریل (فکروخبر/ذرائع) امریکا کی ریپبلکن پارٹی نے دنیا کے تمام ملکوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ اوباما انتظامیہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ کرنے میں محتاط رہیں کیونکہ بعد ازاں اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے پاس بین الاقوامی معاہدوں کیلئے مکمل سیاسی اور قانونی جواز موجود نہیں۔ سینیٹ اکثریتی رہنما مچ فلپ کونل نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک موجودہ اوباما انتظامیہ کے ساتھ بات چیت یا مذاکرات میں انتہائی محتاط رہیں کیونکہ انتظامیہ کے پاس سیاسی اور قانونی جواز کی کمی ہے اور کوئی بھی بین الاقوامی معاہدہ بعد ازاں منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

مشتعل ھجوم نے سُپر سٹور میں فروخت ہونے والا سامان توڑ ڈالا

لندن ۔18اگست (فکروخبر/ذرائع)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والے ایک سپر سٹور پر دھاوا بول دیا اور اسٹور میں گھس کر توڑ پھوڑ کے ساتھ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔العربیہ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا جب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے دسیوں افراد اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے \"ٹیسکو\" نامی ایک سپر اسٹور کی طرف بڑھتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا۔

میتوں کی تدفین باغیچے میں کرنے پر

دبئی ۔ 13 جولائی (فکروخبر/ذرائع)عراق میں نوری المالکی کے مظالم کا شکار سنی اکثریتی شہر فلوجہ کے باشندے فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے عزیزو اقارب کی میتیں فریرز میں رکھنے اور گھروں سے متصل باغیچوں میں دفنانے پر مجبور ہیں۔العربیہ کے مطابق یہ انکشاف فلوجہ کی عبوری مقامی کونسل کی جانب سے حال ہی میں کیا گیا۔ کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نوری المالکی کے زیر کمان فورسز کے ہاتھوں وحشیانہ بمباری میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے کفن دفن کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جاتا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES