dushwari

تازہ ترین خبر:

امریکا کی جانب سے شام میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی کارروائی بڑی حماقت ہوگی ،روسی وزیر خارجہ

ماسکو دمشق میں سب کیلئے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے، سر گئی لاروف کا پریس کانفرنس سے خطاب

ماسکو۔14فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں یک طرفہ طورپر کی گئی کوئی بھی خطرناک کارروائی شام کی وحدت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیلجین ہم منصب ڈیڈیہ رینڈیرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کررہا ہے۔

اس کیساتھ ساتھ امریکا صدر بشارالاسد کو بھی اقتدار پرقائم رکھنا چاہتا ہے۔ہمیں امریکیوں سے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کا قیام ان کے مشن کے مکمل ہونے کے بعد بھی برقرار رہے گا۔روس شام میں سب کیلئے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے تاہم امریکی طویل عرصے تک شام میں قیام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ امریکا شام میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔روسی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں نئے دستور کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES