dushwari

تازہ ترین خبر:

روسی طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہوناقرار

ماسکو۔14فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) روسی مسافربردارطیارے کے تباہ ہونے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے کہاہے کہ انہوں نے بلیک باکس کی مدد سے طیارے کی تباہی کی ابتدائی وجوہات کا پتہ چلا لیا ہے ، طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ماہرین نے بتایا کہروسی مسافر بردار طیارے کی حالیہ تباہی کی ابتدائی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا۔

طیارے کے بلیک باکس سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ان آلات کے ہیٹر چلائے نہیں گئے تھے اور جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہوا، تینوں ’ایئر اسپیڈ انڈیکیٹرز‘ بند ہو گئے تھے۔ اس طرح پائلٹس تک غلط اعداد و شمار پہنچے۔ اس سلسلے میں حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز اس حادثے میں اس جہاز میں سوار تمام اکہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES