dushwari

تازہ ترین خبر:

جرمن وزیر خارجہ کاترکی سے صحافی ڈینیز یْوچیل کی رہائی کا مطالبہ

صحافی کو حراست میں رکھا جانا اب بھی ترک جرمن تعلقات میں بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے،گفتگو

برلن۔14فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) ترکی میں ترک نڑاد جرمن صحافی کی گرفتاری کا ایک سال پورا ہونے پر وفاقی جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے ترک حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ڈینیز یْوچیل کو رہا کیا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں گابریئل نے کہا کہ یْوچیل کا ترکی میں ابھی تک حراست میں رکھا جانا پہلے کی طرح اب بھی ترک جرمن تعلقات میں بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت ابھی تک اس کوشش میں ہے کہ ترکی میں یْوچیل کے خلاف مقدمے کی منصفانہ سماعت قانون کے مطابق لیکن جلد از جلد ہونا چاہیے۔ یْوچیل ترکی میں تعینات ایک جرمن جریدے کے لیے کام کرنے والے صحافی ہیں، جنہیں ترک حکام نے 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت اور بعد میں کردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن سے متعلق ان کے ایک مضمون کے باعث مبینہ اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES