dushwari

تازہ ترین خبر:

روسی صدر سے ملاقات سے متعلق غلط بیانی ، ہالینڈ کے وزیر خارجہ استعفی دینے پر ہوئے مجبور

امسٹرڈیم:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زائسترا نے اپنا منصب سنبھالنے کے محض چار ماہ بعد ہی اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ ان کی طرف سے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ 2006ء میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔

پارلیمان کے ہنگامی اجلاس کے دوران زائسترے نے نمناک آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کے حوالے کر دیں۔ وہ چند گھنٹوں بعد ماسکو کے ایک سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES