dushwari

تازہ ترین خبر:

برطانوی امدادی تنظیم پر جنسی واقعات مین ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا

لندن:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کو اس وجہ سے شدید تنقید اور الزامات کا سامنا ہے کہ 2010 میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں امدادی سرگرمیوں کے دوران اس تنظیم کے چند کارکن جنسی حوالے سے قابل اعتراض رویے کے مرتکب ہوئے تھے۔ برطانوی حکام کے مطابق، ان مبینہ غیر اخلاقی جنسی واقعات کے بعد خود آکسفیم نے مبینہ طور پر اپنے امدادی کارکنوں کے اس رویے پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی تھی۔

برطانوی وزارت برائے ترقیاتی امداد کا کہنا ہے کہ آکسفیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لندن حکومت نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اس تنظیم کے لیے سرکاری امداد ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES