dushwari

دماغی حالت پر شبہات کے بعد ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ،ڈاکٹروں نے صحت بہترین قرار دی،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا۔ وائٹ ہاوس کا دعوی ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباو تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کیلیے فٹ ثابت کریں ۔

میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہناہیکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES