dushwari

گرفتاری کا خوف، خامنہ ای کا ممکنہ جانشین علاج ادھورہ چھوڑ کرجرمنی سے بھاگ نکلا،عرب ٹی وی

آیت اللہ شاھرودی ایران میں حالیہ حکومت مخالف تحریک سے قبل علاج کیلیے جرمنی کے شہر ھانوفر کے ایک اسپتال میں پہنچے تھے،رپورٹ

برلن ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ایران کی گارڈین کونسل کے چیئرمین اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین آیت اللہ محمود ھاشمی شاھرودی جرمنی میں گرفتاری کے خوف سے علاج ادھورا چھوڑ کر بھاک نکلا۔عرب ٹی وی کے مطابق شاھرود ہاشمی پر ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام ہے اور ان کے خلاف جرمنی کی عدالتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات قائم کرنے کی درخواستیں دی گئی ہیں۔آیت اللہ شاھرودی ایران میں حالیہ حکومت مخالف تحریک سے قبل علاج کے لیے جرمنی کے شہر ھانوفر کے ایک اسپتال میں پہنچے تھے۔

امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے فردا ریڈیو کی ویب سائیٹ کے مطابق شاھرودی جمعرات کی شام جرمنی میں اپنا علاج ادھورا چھوڑ کر واپس ایران روانہ ہوگئے تھے۔ ان کی اچانک واپسی کے پیچھے ان کی ممکنہ گرفتاری اور جیل میں بند کیے جانے کے خدشات ہیں۔خبر رساں اداریرائٹرز نء جرمنی کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے ممکنہ جانشین اور گارڈین کونسل کے چیئرمین اپنی گرفتاری کیڈر سے ایران واپس چلے گئے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل جرمنی میں ایران میں جاری عوامی احتجاج کی حمایت میں والے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر جس اسپتال میں شاھرودی زیرعلاج تھے اس کیباہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شاھرودی کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ادھرجرمن پراسیکیوٹرجنرل نے انکشاف کیا ہے کہ آیت اللہ شاھرودی کے خلاف ایک شکایت کی گئی ہے۔ایرانی مزاحمتی کونسل مجاھدین خلق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شاہرودی نے ہزاروں کی تعداد میں اپوزیشن کارکنوں کی موت کی سزاں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES