dushwari

64ملین ڈالرسے زائدمالیت کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن چوری ہوگئی

سلوینیا۔7دسمبر7دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) 64ملین ڈالرسے زائدمالیت کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن چوری ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی یاکرپٹوکرنسی کی مارکیٹ نائس ہیش کے مطابق ا س کے بٹ کوائن والٹ کاموادچوری کرلیاگیاہے۔کمپنی کےمطابق سکیورٹی میں نقب کی اس واردات میں 64ملین امریکی ڈالرکانقصان ہواہے۔

نائس ہیش کے مارکیٹنگ کے سربراہ ’’ آندریج پی سکرابہ‘‘کے مطابق جمعرات کے روزہونے والی ہیک ’’چوری‘‘ جوماہرانہ سوشل انجینئرنگ کے ساتھ ایک نہایت پیشہ ورانہ واردات تھی جس کے نتیجے میں 4700 بٹ کوائن جن کی مالیت 63.92 ملین ڈالرہے چوری ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی مقامی انتظامیہ سے تعاون کررہی ہے تاہم مزیدتفصیلات دینے سے انکارکردیا۔اس سے قبل نائس ہیش نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہاتھاکہ وہ نقب کی واردات کی تفتیش کے سلسلے میں 24 گھنٹوں کیلئے سروس معطل کررہے ہیں۔ہیش ٹیگ نے صارفین کویہ ہدایت بھی دی کہ وہ اپنے پاس ورڈتبدیل کردیں کیونکہ وہ سانحے کے باعث پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہیش ٹیگ کمپیوٹرپرڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے بدلے پراسسنگ ٹائم فروخت کرنے والے افرادکوباہم ملانے والی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ کامقام ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES