dushwari

جنوبی تھائی لینڈ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 15افراد ہلاک، 10لاکھ متاثر

بارشوں کا سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے،ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات 

بنکاک۔6دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع )تھائی لینڈ کے انتہائی جنوب میں آنے والے سیلاب کے باعث 15افراد ہلاک اور10لاکھ کے قریب متاثر ہوگئے ہیں۔قدرتی آفات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کیلئے محکمہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ کے اختتام سے شروع ہوا تھا،جس نے 8صوبوں میں تباہی مچائی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ کے کال سنٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ15افراد سیلابی پانی میں بہہ چکے ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل ہلاکتوں کی تعداد5بتائی گئی تھی۔یہی نہیں مجموعی طور پر10لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے یا پانی میں ڈوب گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل وان شائی ساکوڈومشائی کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES