dushwari

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے قتل کی سازش کا انکشاف

گذشتہ 12 ماہ کے دوران وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں

لندن :06؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع))عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی قاتلانہ حملے کی سازش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔برطانوی پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ شدت پسندوں کی طرف سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بم حملے کے بعد افراتفری پھیلانے اور افراتفری کے دوران وزیراعظم کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور داخلی سلامتی کا انٹیلی جنس ادارہ گذشتہ چند ہفتوں سے اس مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔قبل ازیں تھریسا کے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ گذشتہ بارہ ماہ کے دوران وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES