dushwari

سعدی حریری نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا

بیروت :06؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیر اعظم سعدی الحریری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد حریری نے کہا کہ وہ بطور سربراہ حکومت اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ سعد حریری نے  سعودی عرب دورے کے دوران چار نومبر اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کہتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ،تاہم ۲۲نومبر کو لبنان پہونچنے پر اپنا مستعفی ہونے کے فیصلہ کو ملتوی کر دیا تھاجس کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔ اس موقع پر لبنانی صدر مشیل عون نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بحران کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES