dushwari

چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا 

بیجنگ :05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)چین کے صدر شی جن پنگ اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ملاقات میں صدر شی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اقتصادی راہداری تعمیر کرنے کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ پیشکش چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ایشیا اور یورپ کو جوڑتے ہوئے ایک بڑی اقتصادی پٹی بنائی جائے گی۔ دونوں رہنما ایسے وقت میں ملے ہیں جب میانمار کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برتا ؤپر بین الاقوامی تنقید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب میانمار کی اسٹیٹ کونسلر اور رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے پرامید ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES