dushwari

سوچی کی گوٹيرش اور ٹلرسن سے ملاقاتيں، روہنگيا بحران پر گفتگو

منيلا :15؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں کے حوالے سے جاری بحران کے تناظر ميں منگل کو ملکی رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش اور امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن سے ملاقاتيں کیں۔ ان کی يہ ملاقاتيں منيلا ميں آسيان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئيں۔ گوٹيرش نے سوچی سے کہا کہ پناہ کے ليے بنگلہ ديش ہجرت کر جانے والے لاکھوں روہنگيا باشندوں کو ميانمار واپسی کی اجازت ملنی چاہيے۔

اس ملاقات سے قبل ریکس ٹلرسن بھی سوچی سے ملے تھے، تاہم اس ملاقات کی کوئی تفصيلات نہيں بتائی گئیں۔ ٹلرسن بدھ کو ميانمار کا دورہ بھی کرنے والے ہيں۔ نوبل امن انعام يافتہ سوچی پر کافی دباؤ ہے کہ وہ روہنگيا مسلمانوں سے متعلق بحران کے خاتمے کے لیے زيادہ فعال کردار ادا کريں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES