dushwari

ایران میں قید برطانوی خاتون کو سفارتی تحفظ دینے پر غور

نازنین زغاری ریڈکلف کو سفارتی تحفظ فراہم کرنا اوران کے رہائی کے لیے غور ہو رہا ہے،برطانوی وزیراعظم

لندن۔14نومبر2017(فکروخبر/ذرائع )برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ ایرانی جیل میں قید برطانوی خاتون نازنین زغاری ریڈکلف کو سفارتی تحفظ فراہم کرنا ان امکانات میں سے ایک ہے جن پر ان کے رہائی کے لیے غور ہو رہا ہے۔نازنین زغاری ریڈکلف کو پچھلے سال اپریل میں اس وقت تہران ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں منانے کے بعد برطانیہ آرہی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نازین زغاری ریٹکلف کو ایران میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اگرچہ سرکاری طور پر ایران نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ ان پر الزام کیا ہے، تاہم عام خیال یہی ہے کہ نازنین پر الزام ہے کہ انھوں نے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی۔نازنین ریڈکلف کی صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہہ دیا کہ وہ ایران میں صحافیوں کو تربیت دے رہی تھیں۔ نازنین ریٹکلف کے رشتہ داروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وزیر خارجہ بورس جانسن کے بیان کو بنیاد بنا کر ان کی قید میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔نازنین ریٹکلف کے خاندان کا موقف ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے ایران گئی تھیں۔وزیر خارجہ بورس جانسن کے بیان کے بعد ان پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا کہ اگر ان کے بیان کی وجہ سے نازنین زغاری ریٹکلف کی قید میں اضافہ ہو گیا تو وزیر خارجہ کے لیے اپنے عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES