dushwari

نیتن یاھو کرپشن الزامات کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام

پولیس ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کیخلاف کیس نمبر 1000 کی الزامات پر فرد جرم عا ئد کرنے کی سفارش کرسکتی ہے

مقبوضہ بیت المقدس ۔13نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پولیس کے ساتھ جاری رہنے والی تفتیش کے دوران کرپشن الزامات سے متعلق سوالوں کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔عبرانی ٹی وی چینل نے تحقیق کاروں کے ایک مقرب ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس ایک ماہ کے اندر اندر وزیراعظم کے خلاف کیس نمبر 1000 کی الزامات پر فرد جرم عا ئد کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

اس کیس میں وزیراعظم پر ایک یہودی کاروباری شخصیت کو سہولیات دینے کے عوض رشوت وصول کرنے کا الزام عا ئد کیا گیا ہے۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیس 2000 کے حوالے سے وزیراعظم سے پوچھ گچھ جلد ہونے والی ہے۔میڈیا میں مشہور ہونے والے کیس 3000 میں پولیس نے وزیراعظم سے پوچھ گچھ کو خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم پولیس ان کے دو معاونین اسحاق مولخو اور ڈیوڈ شمرون سے پوچھ گچھ جاری رکھے گی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES