dushwari

ایران اور عراق کی سرحد پرزلزلہ کے شدید جھٹکے , 207 افراد ہلاک, سیکڑوں افراد زخمی

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم 207 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمانشاه‎‎ کے علاقے سرپل ذہاب میں ہوا ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے عراقی شہر اربیل میں بھی محسوس کیے گئے ,عراق میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی صوبوں میں زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 8 دیہات تباہ ہوگئے جن میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایران کے علاقے قصر شیریں میں ذیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ دیگر علاقوں سے مزید ہلاکتوں کی بھی اطلاعات آسکتی ہیں۔واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے اس زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES